ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طالبان حکومت تسلیم یا نہیں؟ ہندوستان ”دیکھواور انتظارکرو“ کی پالیسی پر گامزن

طالبان حکومت تسلیم یا نہیں؟ ہندوستان ”دیکھواور انتظارکرو“ کی پالیسی پر گامزن

Thu, 19 Aug 2021 13:53:15    S.O. News Service

نئی دہلی،19/ اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے معاملے پر بھارت اس بار دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر کام کررہا ہے -1996 سے2001کے دوران طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے والے ہندوستان نے اس بار دیگر جمہوریت ممالک کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے - ہندوستانی سرکار کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے لیڈروں کے رویے کو کچھ دنوں تک دیکھنے کے بعد دنیا کے دیگر جمہوری ممالک کے فیصلے کی بنیاد پر کچھ سوچا جائے گا- پورے معاملے کی جانکاری رکھنے والے ذرائع نے کہاکہ ہم طالبان کو تسلیم کرنے والے ممالک میں آگے نہیں رہیں گے، لیکن ڈیموکریٹک بلاک کے ساتھ جائیں گے اور موجودہ حالات کاجائزے لیتے ہوئے ہی کوئی فیصلہ لیں گے - عالمی سیاست کی سمجھ رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ کوائی تنظیم یا دیگر مغربی ممالک کے فیصلوں کی بنیاد پر ہندوستان کوئی فیصلہ لے سکتا ہے- طالبان کو تسلیم کرنے کو لے کر ہندوستان کی جانب سے دہشت گردی کو فروغ نہ دینے اور شہریوں کے ساتھ اچھا سلوک رکھنے کی مانگ کی جاسکتی ہے-

ان شرائط کی بنیاد پر ہی طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے پر غور وخوض کیا جائے گا - فی الحال طالبان نے افغانستان میں باضابطہ طور پر اپنی حکمرانی کااعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی طرح کا انتظام تیار ہوا ہے - لیکن روس،چین،ترکی اورایران جیسے ممالک نے اس کی حمایت کرنی شروع کردی ہے -ہندوستان، امریکہ، برطانیہ سمیت کئی ممالک کی تشویش یہ ہے کہ طالبان کے آنے کے بعد افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کو تحفظ نہیں ملنا چاہیے-


Share: